سپریم کورٹ میں الیکشن ڈیٹ کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا ؛سماعت ملتوی

آج پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن کے تاریخ کی تبدیلی کے حوالے سے سماعت ہوئی -سماعت کے لیے ساڑھے گیارہ بجے کا وقت مقرر تھا مگر اس میں آدھا گھنٹا تاخیر ہوئی -12 بجے 5 ججز عدالت پہنچے اس کی سماعت کے آغاز پر ایک جج نے بنچ میں بیٹھنے سے معزرت کرلی جس کے بعد بنچ ٹوٹ گیا –
پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کیس کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ بات کرنا چاہتے ہیں. جسٹس امین الدین نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم جاری کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت مزید کیسز کی سماعت نہ کی جائے ، میں اس بینچ کا حصہ تھا ، لہٰذا میں یہ مناسب سمجھتاہوں کہ مجھے اس بینچ کا مزید حصہ نہیں رہنا چاہیے اس لیے میں کیس کی سماعت سے معذرت کرتاہوں۔

 

 

ججز صاحبان دوبارہ اپنے چیمبرز میں واپس چلے گئے ، اب نیا بینچ تشکیل دیاجائے گا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا جن میں جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین شامل تھے ۔تاہم ابھی تک اس بارے میں یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ سپریم کورٹ میں اب یہ کیس آگے بڑھے گا یا یہ معاملہ یہیں ختم ہوجائے اس کا فیصلہ چیف جسٹس ہی کریں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم