نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سیاسی کیسز کی نسبت عام عوام کے کیسز کو زیادہ نبٹائیں گے اور ان 57 ہزار کیسز کے فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے جو سپریم کورٹ میں پینڈنگ ہیں –
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا۔ سب سے اہم کیس فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی جس کو چیف جسٹس خود سنیں گے ۔
اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 5 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہوں گی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگابینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 5 جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا
13