سپریم کورٹ آج رات 7:30پر بڑا فیصلہ سنائے گی

سپریم کورٹ میں حکومت اور اپوزیشن کے تمام وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے اٹارنی جنرل کے دلائل کے بعد سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور بلاول بھٹوکو مشاورت کے لیے بلایا اس موقع پرچیف جسٹس نے بہت اہم ریمارکس دیئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ”خدا کی قسم ہماری قوم ترس رہی ہے قیاد ت کیلئے” ۔

از خود نوٹس کی سماعت کے دورانمستقبلکے وزیراعظم شہبازشریف نے عدالت میں کہا کہ کیا ہم غداری کے الزام کیساتھ الیکشن کیسے لڑیں گے؟ہم اس الزام کے ساتھ گھر والوں کا سامنا نہیں کر سکتے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں غداری کا الزام جنہوں نے لگایا ہے وہ ثابت کریں،جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے کہ رولنگ ختم ہوگئی تو الزام کیسے برقرار رہے گا؟

رولنگ ختم ہونے سے الزام ختم ہوجائے گا،ن لیگ کے وکیل نے ریمارکس دیئے کہ صدر نے سپیکر کی ملی بھگت سے سمری منظور کی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اپوزیشن پر بہت سنجیدہ الزامات عائد ہیں، سخت الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں،عدالت میرٹ پر جائے گی نہ ہی الزامات پر فیصلہ دے گی۔چیف جسٹس کیس کی سماعت کے دوران جذباتی ہو گئے اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خدا قسم ، ہماری قوم ترس رہی ہے قیادت کے لیے ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم