سٹیٹ بینک نے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا

چند روز قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی تھی اور اب سٹیٹ بینک کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔مرکزی بینک کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 100 روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 3 فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔جن افراد نے یہ پرائز بانڈ لے رکھے ہیں ان کی سہولت کے لیے حکومت کی جانب سے اس کی فہرست انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کی جائے گی –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے