گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حکومت عدلیہ محاذ آرائی سنگین رخ اختیار کرتی جا رہی ہے -وفاقی کابینہ نے پنجاب انتخابات کیلئے مرکزی بینک کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی نہ کی جائے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے اسے حکومت نہ صرف مسترد کرے گی بلکہ وہ عدالت کے فیصلے پر سرعام تنقید بھی کرے گی -وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،کابینہ اجلاس میں مفتی شکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا، کابینہ ارکان نے کہناتھا کہ مفتی عبدالشکور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انتخابی اخراجات کیلئے مالیاتی بل لانے کا فیصلہ کیاہے،وزیر مملکت خزانہ ضمنی گرانٹ کیلئے مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کریںگی ،وفاقی کابینہ نے براہ راست مرکزی بینک کو فنڈز کی فراہمی سے روک دیا۔اب اس پر سپریم کورٹ کیا فیصلہ لیتی ہے اس کے لیے تھوڑے دن انتظار کرنا پڑے گا –