سٹیل کی مین وائر چوری ہونے پر سندھ ایل بی محکمہ بجلی سے محروم

کراچی: محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ تین دنوں سے منقطع ہے کیونکہ چوروں نے مبینہ طور پر پی ایم ٹی سے محکمہ کو بجلی فراہم کرنے والی 25 میٹر لمبی مین تار چوری کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ تین روز سے منقطع ہے جس کے باعث سیکریٹری بلدیات سندھ اور دیگر افسران نے اپنے اپنے دفاتر میں آنا بند کردیا ہے۔

Image Source: TSA

محکمہ میں کام کرنے والا عملہ اور محکمہ میں آنے والے لوگوں کو اس گرم اور مرطوب موسم میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ٹی سے محکمہ کو بجلی فراہم کرنے والی 25 میٹر لمبی بجلی کی مین تار نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی