سوڈان میں گھر پر گولہ گرنے سے مشہور گلوکارہ شادن حسین جاں بحق

سوڈان میں فوج کی آپس کی لڑائی جاری ہے جس میں اب تک 700 سے زائید افراد جان کی بازی ہار ہار چکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زیادہ شہری زخمی ہیں -آج اسی جنگ کا شکار سوڈان کی ایک خاتون گلوکار بن گئیں -سوڈان میں ملکی فوج اور باغی نیم فوجی فورس کے درمیان جھڑپوں میں سرکاری ٹیلی وژن کے نزدیک رہائش پذیر معروف گلوکارہ شادن حسین کے گھر بھی ایک گولہ گرا جس میں وہ ہلاک ہوگئیں۔

سوڈان کی سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت پر قبضے کے لیے ملکی فوج اور باغی نیم فوجی فورس کے درمیان جھڑپ کے دوران معروف اداکارہ اور گلوکارہ 37 سالہ شادن حسین کا گھر بھی آگیا۔ ’الحکامہ شادمان‘ کے نام سے مشہور شادن حسین کا گھر گولہ گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور وہ شدید زخمی ہوگئی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

اداکارہ کا گھر سب سے زیادہ جھڑپوں کے علاقے میں تھا اور وہ گلوکارہ سوشل میڈیا پر ملک کے ان حالات پر دکھ کا اظہار بھی کرتی رہتی تھیں۔ہلاکت سے ایک روز قبل اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ ہر سوڈانی کے لیے جو لکھنا پسند کرتا ہے، ہم آنے والی نسلوں کے لیے پہلی مرتبہ لکھیں گے۔ اور ایک ناقابل تردید تاریخ سامنے لائیں گے۔ لیکن وقت نے انھیں مہلت نہ دی اور وہ ملک میں جاری خانہ جنگی کی اس بدترین تاریخ کو قلم بند نہ کرسکیں۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف