سونے کی قیمتیں اب آسمان سے نہیں، زمین سے باتیں کریں گی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 18 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1723 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

Image Source: Hindustan Times

جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی،  اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 97 ہزار 308 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Image Source: Forbes

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 1500 روپے کم ہے۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400 روپے پرمستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1200.27 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

Image Source: Deccan Herald

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے