سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ: 1لاکھ 95 ہزار کا ہوگیا

آج پاکستانیوں کے لیے صرف مہنگائی کی خبریں ہیں -پاکستان میں ہر شے کی قیمت بڑھ گئی جس کا اثر سونے پر بھی پڑا -ملک بھر میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا – جبکہ10 گرام سونے کا بھاؤ 4201 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا دام 11 ڈالر اضافے کے بعد 1936 ڈالر فی اونس ہے۔اب قوم پریشان ہے کہ حکومت پٹرول آٹے گھی دالوں چاول اور اور بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جارہی ہے –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی