سونےکی قیمت میں00 22 روپے اضافہ ؛فی تولہ قیمت 207200روپے ہوگئی

پاکستان میں پٹرول کی قیمت بڑھنے کا اثر سونے پر بھی پڑا اورملک بھر میں سونے کی قیمت کا جو سلسلہ شروع ہوا تھا 4 روز میں اس میں تقریبا 15 ہزار روپے اضافہ ہو چکا ہے -آج ایک بار پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا

۔قیمتوں کی اضافے کے بعد 2 لاکھ 7200 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح چاندی کے دام بھی 50 روپے بڑھ کر 2300 روپے فی تولہ ہوگئے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی