نامورپاکستانی اداکارہ سونیا حسین کے نئے برائیڈل شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین اور اپنے تمام مداحوں کے ہوش اڑادیے۔
خوبصورتی یا حسن ایک ایسی شے ہے جو ضبط کے سارے تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر کسی کے بھی دل میں گھر کر جاتی ہے۔
سونیا حسین نے اپنے مداحوں کو سرخ عروسی جوڑے میں تصویریں دکھا کر اپنا دیوانہ کر دیا۔
سونیا حسین پہلے بھی اپنی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہیں اکثر سرخ رنگ کے عروسی جوڑوں میں فوٹو شوٹ کرواتی نظر آتی ہیں۔

انکی اس عادت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سرخ رنگ سے خاص لگاؤ ہے۔
سونیا حسین جتنی خوبصورت ہیں انکے کپڑوں کا انتخاب بھی لاجواب ہے۔
عموماََ دیکھنے میں آیا ہے کہ اداکارئیں اور اداکار حسن کی دولت سے تو مالا مال ہوتے ہیں لیکن انکے ڈیزائنر جمالیاتی حس سے بلکل خالی ہوتے ہیں۔
جیسا کہ پچھلے ایوارڈ شو پر آپ نے دیکھا ہو گا کہ اداکار بلاوجہ کی سج دھج سے اپنی خوبصورتی کو چھپانے میں آگے آگے تھے۔ مگر سونیا حسین کی انسٹا پروفائل اس بات کا ثبوت ہے کہ انکی کلر سلیکشن اور کپڑوں کا انتخاب ہی انہیں سب نمایاں بناتا ہے۔

پاکستان کی تمام اداکارائیں اور ماڈلز گاہے بگاہے اپنا فوٹو شوٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے اپنے برائیڈل شوٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کیں۔
اداکارہ کی ان تصاویر میں انہیں ایک لال رنگ کے عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جو کہ بالکل نئے طرز پر مبنی ہے۔
اس نئے طرز کے عروسی جوڑے میں اداکارہ کا برائیڈل شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ سونیا حسین نے اپنی شوٹ کے لحاظ سے ایک ویڈیو بھی شیئر کرائی ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک نئی طرز کی دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے سلور رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کا میک اپ روایتی انداز سے ہٹ کر کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کا انداز کسی باس لیڈی سے کم نہیں لگ رہا ہے جبکہ ان کا حسن اور یہ شوٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔
