بھارتی اداکارہ سوناکشی نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ شادی کے لیے بے تاب ہیں اور اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں اس پر میڈیا نے کھوج شروع کی کہ سوناکشی کس کو اپنا جیون ساتھی بنا رہی ہیں مگر جب انہیں یہ پتہ چلا کہ وہ کسی مسلمان لڑکے سے بیاہ رچانے جارہی ہیں تو پورے بھارت میں شور مچ گیا -اب اس پر بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ 2020ء سے اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی افواہوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی بات یہ ہے کہ میری شادی سے کسی اور کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ یہ میری مرضی ہے کہ میں جس سے چاہوں شادی کروں ، مجھے نہیں معلوم کہ لوگ اس کے بارے میں اتنے پریشان کیوں ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ مجھ سے میری شادی کے بارے میں میرے والدین سے زیادہ پوچھتے ہیں، اس لیے مجھے یہ بہت مضحکہ خیز لگتا ہے۔
لَو سنہا کا ’ہندوستان ٹائمز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی بہن کی شادی پر تبصرہ نہیں کروں گا، اگر آپ سوناکشی یا دوسرے شخص سے رابطہ کریں تو بہتر ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس اس معاملے پر کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سوناکشی اور ظہیر کی شادی 23 جون کو متوقع ہے جبکہ ’ٹائمز ناؤ‘ کا کہنا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر نے اپنی شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مگر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سوناکشی کے قریبی دوستوں، خاندان کے افراد اور فلم ’ہیرامنڈی‘ کی کاسٹ تک کو سوناکشی سنہا کی شادی کے دعوت نامے موصول ہو چکے ہیں۔
یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان کی شادی کا دعوت نامہ بھی بن چکا ہے ،سوناکشی کی شادی کا دعوت نامہ میگزین کے سرورق سے ملتا جلتا ہے جس پر ’افواہیں سچ ہیں‘ جیسے الفاظ درج ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران شتروگھن سنہا کا بھی بیٹی کی شادی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی تک مجھے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں، جب مجھے بتایا جائے گا تو میں دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گا اور اپنی لاڈلی بیٹی کی شادی پر بھنگڑا بھی ڈالوں گا ۔شتروگھن سنہا نے مزید کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد میں ابھی دہلی میں ہوں، اپنی بیٹی کے بارے میں کسی سے بات نہیں کی، سوناکشی نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ اس لیے اب ہمیں ہمیں 23 جون تک انتظار کرنا پڑے گا –