سولہ مرتبہ ورلڈ چیمپین بننے والے امریکی ریسلر جان سینا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ریسلنگ کے کھیل میں جن 10 پہلوانوں نے سب سے زیادہ نام کمایا اور مسلسل 20 سال تک رنگ میں رہے ان میں سے ایک نام جان سینا کا بھی ہے -اپنے فئیر پلے کی بدولت ان کی فین فاؤلنگ بھی اپنے ساتھی ریسلرز سے کہیں زیادہ ہے -ان کا رنگ میں اترنے اور دیگر سٹائل دنیا بھر میں بسے پرستار فالو کرتے ہیں -اب ان پرستاروں کے لیے ایک افسردہ کردینے والے خبر میڈیا پر آئی ہے -معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی نامور ریسلر اور سابق چیمپئین جان سینا نے اپنے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری ریٹائرمنٹ جلد ہوسکتی ہے لیکن ابھی کچھ وقت ہے ۔

 

ہالی ووڈ کی معروف فلموں میں اداکاری کو جوہر دکھانے والے جان سینا نے کہا کہ ’’میری عمر 46 سال ہوچکی ہے اور شاید 47 سال کی عمر تک مزید ریسلنگ جاری رکھوں گا، ڈبلیو ڈبلیو ای میں دو دہائیوں سے زائد کا وقت گزار چکا ہوں اب خود کو آرام دینا چاہتا ہوں-تاہم انھوں نے فوری طور سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا -یہ پہلوان اکثر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے واپس بھی لیتے رہے ہیں -انڈر ٹیکر کی مثال آپ کے سامنے ہے -لگتا یہی ہے کہ وہ اگلے رسلمینیا کے بعد ریسلنگ رنگ کو خیر باد کہہ دیں گے مگر وہ پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ چیمپین کی طرح ہی رہیں گے -انھوں نے دنیا بھر کے عظیم ترین ریسلرز کے ساتھ نہ صرف فائٹ کی بلکہ انہیں شکست دے کر کئی بار ورلڈ چیمپین کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے