سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ؛حکومت

گزشتہ روز ایک خبر مارکیٹ میں آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومت اب سولر پینل پر بھی سورج ٹیکس لینے کی تیاری کررہی ہے جس پر پورے ملک میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور اس ردعمل کے بعد آج اس خبر کی تردید سامنے آگئی ۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ، صاحب ثروت لوگ بے تحاشہ سولر پینل لگا رہے ہیں، ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے ۔

اعلامیے کے مطابق 2017 کے بعد سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہواہے ، اب نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے ، پورے نظام کو سٹڈی کر رہے ہیں، ایسی تجاویز اور ترامیم زیر غور ہیں جن سے غریب کو مزید بوجھ سے بچایاجا سکے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایسی خبریں سامنے آئیں تھی کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے ، جیس میں دعویٰ کیا گیا کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، 12 کلو واٹ کے سولرپینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ وصول کیے جانے کا امکان ہے،12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے-اب حکومت آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدون پر چلتی ہے تو عوامی غیض و غضب کا سامنا کرے گی اور اگر آئی ایم کی بات نہیں مانتی تو سخت پابندیوں سے دوچار ہوگی اب دیکھتے ہیں کہ انے والے 2 ماہ میں ھکومت عوام کی جانب جھکتی ہے یا امریکہ اور اس کے حواریوں کے سامنے –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی