سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کے لیے نئی آزمائش

ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم ٹیکسز سے تنگ آئی عوام نے لاکھوں روپے خرچ کرکے سولر سسٹم لگوائے تو حکومت کو ان کی یہ بات بھی پسند نہ آئی اور انھوں نے ایک منفرد فیصلہ کرڈالا – لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں۔اگر حکومت شہریوں کو اس شرط کے حوالے سے پہلے آگاہ کرتی تو کوئی بری بات نہیں تھی ان میں سے بہت سے لوگ سولر کی طرف نہ جاتے یاکم پاور کے سولر لگواتے مگر اب اس پر عوام کا سخت ردعمل متوقع ہے –

نجی ٹی وی چینل ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر ” چیک کوڈ” لگا دیئے گئے، چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ لیسکو میں صارفین ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،منظور شدہ لوڈ پر ایک اعشاریہ پانچ فیصد سسٹم کی بنیاد پر چیک کوڈ لگایا گیاجبکہ لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔اب ایک بار پھر عوام کی ایک بڑی تعداس سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر تنقید کرے گی کیونکہ اس حکومت میں بیٹھے بعض ایم این ایز نے تو 300 یونت تک بجی فری دینے کا الیکشن میں وعدہ کیا تھا مگر اب سولر پر بھی ٹیکس یا دیگر شرائط عائید کرکے یہ خود کو اور غیر مقبول کریں گے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے