سولر انرجی کے استعمال اور صنعتیں بند ہونے سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم

گرمی بڑھنے کے بعد لاہور میں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی مگر آج میڈیا نے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی خبر نے سب لاہوریوں کو حیران کردیا -اب اس کی وجوہات سامنے آگئی ہیں -سولر انرجی کا استعمال بڑھنے اور صنعتوں کے بند ہونے سے لاہور میں بجلی فالتو ہوگئی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کے پاس آج 7 سو 30 میگاواٹ بجلی زیادہ تھی اور کوئی لینے والا نہ تھا۔لیسکو حکام کے مطابق آج بجلی کا کوٹہ 3800 میگاواٹ جبکہ طلب صرف 3130 میگا واٹ تھی، کہیں لوڈشیڈنگ کی ضرورت باقی نہ رہی۔لیسکو حکام کے مطابق ہائی لاسز والے 70 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال بجلی کی طلب 1500 میگاواٹ کم ہوئی ہے۔دکاندار پہلے صرف لائٹس بند کررہے تھے مگر اب چھوٹے دکاندار پنکھے بھی بند کرکے دکانوں میں بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں –

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد