پاکستان میں رہنےوالے شہری غور سے سن لیں کہ حکومت نے ملک میں اہم عہدوں پر تعینات افراد کے حوالے سے مزاحیہ اور غیر مناسب پوسٹ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینے اور ان پر مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے لہزا اگر آپ اس طرح کی سرگرمی یا مہم جوئی کو شوقین رہے ہیں تو اب ایسی حررکت بالکل نہ کیجیے گا کیونکہ آپ کسی بھی وقت قانون کی پکڑ میں آسکتے ہیں -اخباری اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر اعلی افسران کیخلاف نازیبا پوسٹس پر ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر شر انگیزی کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لاہور پولیس افسران سے متعلق نازیبا اور غیر اخلاقی پوسٹس وائرل ہونے لگی ہیں۔ نامعلوم اور جعلی ناموں سے آپریٹ اکاونٹس ٹریکنگ پر لگا دیئے۔ اپنے دیگر دوستوں اور رشتے داروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں تاکہ کوئی بھی اس مشکل میں گرفتار نہ ہو –
پولیس کا کہنا ہے کہ نازیبا پوسٹ لگانے والوں کے آئی پی ایڈریس ٹریکنگ کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور انہیں تلاش بھی کرلیا جائے گا ۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر چیک لگانے کیلئے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس سرگرم عمل ہیں۔ جبکہ بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے جائیں گے۔