سوشل میڈیا صارفین نے پانڈیا اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی کو ڈرامہ قرار دے دیا

سوشم میدیا پر آجکل بھارتیکرکٹر ہاردیک پانڈیک پانڈیا کی اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں مگر جب سے یہ معلوم ہوا کہ ہاردیک کی اہلیہ اپنے شوہر کی پراپرٹی کی 70 فیسد کی حق دار ہون گی اگر ان میں علیحدگی ہوجاتی ہے تو برصغیر کے بندے سمجھ گئے کہ ان دونوں نے لوگوں میں اپنی پی آر بڑھانے کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا ہے -اورسوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ، سربین اداکارہ و ماڈل، نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کی خبروں کو پبلی سٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی کی طلاق نہیں ہو رہی بلکہ یہ ایک پبلی سٹی اسٹنٹ، پی آر اسٹریٹیجی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ ان دونوں نے اب تک باضابطہ طور پر طلاق کی تصدیق نہیں کی ہے اور اس حوالے سے بات کرنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔ایک ریڈٹ صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ علیحدگی اختیار نہیں کر رہے بلکہ دونوں نے اپنی مرضی سے طلاق کی خبریں پھیلائی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر سوشل میڈیا صارف کے دعوے پر یقین کیا جائے تو یہ ان کی پی آر اسٹریٹیجی کا حصہ ہو سکتا ہے کیونکہ ہاردیک پانڈیا کو ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے آئی پی ایل 2024ء کے ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارمنس نہ دینے پر ناظرین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس لیے انھوں نے عوام سے جڑنے یا ان کے دل کا حال جاننے کے لیے یہ ٹوپی ڈرامہ کیا ۔تاہم سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کیے گئے دعوؤں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ہوسکتا ہے کہ جو بات چل رہی ہے اس میں صداقت ہو –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی