پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین بابر اعظم اور محمد رضوان جب سے ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا کے گراؤنڈ پر اترے ہیں دونوں کی پرفارمنس صفر ہوکر رہ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کے سوریا کمار نے رضوان سے پہلے پوزیشن چھین لی اسی طرح بابر اعظم بھی پہلی سے اب چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں – اس پرفارمنس پر ٹویٹر صارفین بڑے گہرے افسوس کا اظہار کررہے ہیں
اس سے قبل ان دونوں کھلاڑیوں پر یہ الزام عائید کیا گیا تھا کہ یہ دونوں اپنے لیے کھیل رہے ہیں اور پھر اس کا پریشر ان کھلاڑیوں پر پڑا ان کی بیٹنگ سست روی کا شکار ہوتی گئی اور پاکستان میچز ہارتا رہا -اب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سیریز کے بعد بابر اعظم سے کپتانی کا بوجھ اتار لیا جائے گا
کیونکہ کپتان بننے کے بعد ان کی پرفارمنس تو بہترین رہی مگر ان کے رویے کی وجہ سے عماد وسیم ،شعیب ملک .محمد حفیط اور محمد عامر نے ان کے رویے پر دکھ کا اظہار کیا تھا -شعیب ملک کو ورلڈ کپ نہ کھلانے کا فیصلہ بھی بہت غلط ثابت ہوا اور پاکستان زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کا 130 رنز کا ٹارگٹ بھی حاصل نہ کرسکا –