سوات کے علاقے بحرین میں دریا پار کرانے والی چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی :ماں بیٹی دریا میں گر کر لاپتہ

یوں تو چیرلفٹ تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس پر بیٹھنا پسند کرتے ہیں مگر یہی شوق بعض اوقات ان کی جان کے لیے خطرہ بن جاتا ہے ایسا ہی کچھ آج سوات میں ہوا جب سوات میں چیئر لفٹ پر بیٹھنے والی ماں بیٹی کی لفٹ ٹوٹ کر دریا میں گرگئی -مگر یہ حادثہ کسی سیاح کے ساتھ پیش نہیں آیا بلکہ سوات کے علاقے بحرین میں دریا کو عبور کرنے کے لیے جو جھولا نما چیئر لفٹ تھی یہ رشیدہ نامی خاتون اور اس کی کم سن بیٹی دریا کو پار کرنے کے لیے اس پر سوار ہوئی تھیں مگر انہیں یہ حادثہ پیش آگیا –
 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سوات کی چیئرلفٹ میں سوار تھی کہ اچانک رسی ٹوٹ گئی، خاتون چیخیں مارتی ہوئی دریا میں جا گری۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون اور اس کی بیٹی کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارووائی شروع کر دی گئی۔ اس کے علاوہ وہاں کے مقامی غوطہ خور ٹیمیں بھی ان کی تلاش میں مصروف عمل ہیں مگر ابھی تک ان دونوں کا کوئی سراغ نہیں ملا –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی