مہنگائی مکاؤمارچ کرنے والی حکومت جب سے ہمارے سر پر مسلط ہوئی ہے ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں 100 روپے اضافہ ہوگیا ہے – میاں دے نعرے وجن گے کے نعرے لگانےوالے بھی بہت پریشان ہیں اور اب تو یہ حالت ہوگئی ہے کہ مسلم لیگ نون میں شامل سیاستدان بھی کھل کر اپنی ہی حکومت کو کہنے لگ گئے ہیں کہ الیکشن میں جاؤ خدا کے لیہے حکومت چھوڑو -مسلم لیگ نون کی حمایت کرنے والے اینکرز انہیں کہہ رہے ہی کہ ذرا عوام میں جاکر تو دیکھو تمہیں جوتیاں پڑیں گی
آج یہ خبر آئی ہے کہ حال ہی میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیاہے تاہم اب اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں پٹرول 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔جنوری کے آخر میں ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کو امید ہے کہ حاتم طائی کی طرح کا دل رکھنے والی یہ قوم یہ پیسہ بھی بخوشی اپنی جیب سے ادا کرکے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور حکومت اس سے مزید مہنگی گاڑیاں بھی خرید لے گی –