سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دلوانے کیلئے کے پی حکومت ان ایکشن

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں خیبرپختونخوا حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔استدعا کی گئی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے کے پی اسمبلی کیلئے انتحابات میں حصہ نہیں لیا،بلوچستان عوامی پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ بھی جمع نہیں کرائی،انتحابات میں حصہ نہ لینے اور لسٹ جمع نہ کرانے کے باوجود بے اے پی کو مخصوص نشستیں دی گئیں۔لیکن تحریک انصاف یا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری ہے –

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیساتھ امتیازی سلوک کیا،بلوچستان عوامی پارٹی کو مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں تو سنی اتحاد کونسل کو بھی دی جائیں۔یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت یکم جولائی کو ہوگی۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں اس بات پر بھی بات ہوئی تھی کہ سنی اتحاد کونسل کو اقلیتوں کی نشستیں نہیں دی گئیں جبکہ جے یو آئی کو ایسے ہی مسئلے میں مخصوص نشستیں الاٹ کردی گئیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی