سنگیت کی بینڈ بجانے والے چاہت فتح علی نئی مشکل میں پڑگئے

موسیقی میں اگر کسی پاکستانی کا صحیح معنوں میں تکا اور جگاڑ لگا ہے تو وہ سروں کے ساتھ چھیڑ خانی اور سنگیت کا قتل عام کرنے والے چاہت فتح علی خان ہین مگر اب ان کا ستارہ گردش میں آتا نظر آرہا ہے -بدو بدی گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق استاد نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ رہائش گاہ پر قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

نوٹس میں لکھا گیا کہ اگر چاہت فتح علی خان نے 15 دن کے اندر جواب نہ دیا تو ان کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا جائے گا۔لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کرنے اور فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو مجروح پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان کی گلوکاری نے فیصل آباد کی عوام بہت ناراض کیا ہے اس لیے وہ گیتوں کے ساتھ کھلواڑ پر سوشل میڈیا پر عوام سے معافی بھی مانگیں-

Related posts

بے سرےگلوکار چاہت فتح علی کا گانا ’بدو بدی‘ایک بار پھر ڈیلیٹ

مجھ جیسا کوئی قابل اور مخلص لیڈر عوام کو نہیں ملے گا ؛جواد احمد کا دعویٰ

چاہت فتح علی خان نے ایک اور گانا’’تک دھنا دھن‘‘ جاری کر دیا