28

Image Source: NIH
اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کو کراچی میں اس کی بنیادی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ قدم عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سنٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کے کام کی وضاحت اور دائرہ کار میں مزید اضافہ کرے گا۔
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا نام بدل کر بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رولز آف بزنس میں ترمیم کے لیے کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔