سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیری حربوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نیا حکم نامہ جاری کردیا – سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ اگرچہ ہم الیکشن کمیشن کو مجبور تو نہیں کرسکتے لیکن وہ انتخابات کا شیڈول جاری کرے،الیکشن کمیشن 3 دسمبر تک بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات سے متعلق 60 روز میں تمام اقدامات مکمل کرے۔
#سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 2 ماہ میں #بلدیاتی انتخابات کروانے کے احکامات جاری کردیے۔
#Pakistan pic.twitter.com/1MKW7100ej— Danish Arain (@TheDanishsakhi) November 18, 2022
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دو ماہ کے اندر اندر دینی چاہئے ،صوبائی حکومت کے لیے احکاماد صادر کرتے ہوئے عدالت نے لکھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیوریٹی سمیت تمام سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہوگی. امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا – عدالت نے انتخابات سے قبل چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ انتخابت کی تیاری کے لیے تمام تر ضروری انتظامات الیکشن کی تاریخ سے پہلے مکمل کریں ۔