سندھ ہائیکورٹ نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

چند روز قبل تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ ان کے گھر کو سب جیل قرار دے کر ان کے الیکشن کمپین میں شرکت کو محدود کیا جارہا اس حوالے سے آج سندھ ہائی کورٹ میں اہم سماعت ہوئی جس کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما کے حق میں آگیا – سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے فردوس شمیم نقوی پر دباؤ ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو فردوس شمیم کے خلاف عدالتی احکامات کےبغیر کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے فردوس شمیم کےگھر کو سب جیل قراردینے کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سندھ اور وفاقی حکومت کو 4 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔فردوس شمیم نقوی نے نگران وزیراعلیٰ سے بھی اس معاملے پر ایکشن لینے کی درخواست کی تھی -مگر وہاں ان کی داد رسی نہیں ہوئی تھی-جس کے بعد انھوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم