سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے منگل کو صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے مستقل طور پر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی نظرثانی کی درخواست منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کرپشن کیس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو سندھ ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی نظرثانی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر کا نام ای سی ایل سے مستقل طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

Image Source: The News International

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔
راج علی واحد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔ شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔
وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل طور پر نکالنے کا حکم دیا جائے۔
نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے مستقل طور پر نکالنے کی حمایت کر دی ہے۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم