سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات نمٹانے سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات نمٹانے سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کرلی
کراچی: سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے جمعرات کو پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی سندھ کو پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پر متنازعہ ٹوئٹ کیس سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جانب سے پی ٹی آئی کے سینیٹر پر مقدمات ختم کرنے کے لیے جمع کرائی گئی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔

Sindh High Court orders federal govt to set price of Panadol in four weeks  - Minute Mirror

image source: Minute Mirror

آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ساؤتھ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے گزشتہ سماعت میں اپنے دلائل پر عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سے غلط تاثر ملا۔

عدالت نے اعظم سواتی پر مقدمات کے بارے میں استفسار کیا جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ان کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سواتی کے خلاف مقدمات کو سی کلاس میں رکھا گیا ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اہم شواہد کی عدم دستیابی پر پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمات ختم کیے گئے ہیں۔

عدالت نے اعظم سواتی پر مقدمات نمٹانے سے متعلق حتمی رپورٹ تین روز میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا