سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 منحرف ارکان موجود ہیں : راجہ ریاض

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی کارروائی کے بعد حکمران پی ٹی آئی کے کم از کم دو درجن ناراض ایم این ایز کو سندھ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔ راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ اگر وزیراعظم عمران خان تمام ایم این ایز کو یقین دلائیں کہ تحریک عدم اعتماد کے دن ان کے خلاف ووٹ دینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی تو وہ واپس پارلیمنٹ لاجز تکجانے کو تیار ہیں ۔

پی ٹی آئی کے ایم این ایز ملک نواب شیر وسیر اور راجہ ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ارکان اس وقت سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ یہاں آنے کو تیار ہیں، تاہم مسلم لیگ ن تمام اراکین کو ایڈجسٹ کرنے سے قاصر ہے۔راجہ ریاض نے نامور صحافی کو بتایا کہ ناراض اراکین اپنے ضمیر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ووٹ دیں گے۔

وسیر نے یہ بھی کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی بجائے مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اگلے عام انتخابات لڑیں گے -راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے 24 اراکین مقیم ہیں،جبکہ حامد میر نے کہا کہ ان کی گنتی کے مطابق پی ٹی آئی کے 20 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کی اہلیہ کی تعزیت کے لیے اسفند یارو لی کی رہائش گا ہ آمد

نیپال کی ششما دیوی لیاقت پور کےایوب سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی

کراچی کے علاقےلیاری میں ہوائی فائرنگ سے میٹرک کلاس کا طالب علم نشانہ بن گیا ؛شادی کے دن گھر میں صف ماتم بچھ گئی