سندھ سے تعلق رکھنے والی باہمت اور باحوصلہ ام رباب بالآخر آج کسی حد تک پاکستانی عدالتوں سے انصاف حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئٰیں آج احتساب عدالت نے تہرے قتل کا فیصلہ سناتےہوئے دو ایم پی ایز چانڈیو برادران کو قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا آج سے کچھ سال قبل ام رباب کے دادا والد اور چچا کو بے دردی سے ساتھ جان سے مار دیا گیا تھا تو اس کیس کی پیروی کا فیصلہ اس بچی نے کیا ام رباب نے پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی کو روک کر دہائی دی تو پاکستانیوں کو اس گھر پر ڈھائے گئے طلم کے بارے میں علم ہوا پھر اپنے باپ دادا کی قبروں پر بیٹھی ہوئی بےبس تصویروں نے پوری قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا تھا اور ٹویٹر پر ” ام رباب کو انصاف دو ” نے پاکستان کی عدلیہ کو بھی اس بچی کو انصاف فراہم کرنے پر مجبور کیا

سندھ کی اس نڈر اور دلیر بیٹی کے آگے سندھ سرکار نے گھٹنے ٹیک دیے آج سے چند ماہ قبل ام رباب نے ٹویٹر محاذ پر غیرت مند پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی تھی اور اپنی جان کو درپیش خطرات سے بھی باخبر کیا تھا جس پر پاکستانیوں نے نہ صرف اس نوجوان بچی کی جان کا پہرہ دیا بالکہ اس کیس پر گہری نظر بھی رکھی جس کا نتیجہ آج قوم کے سامنے ہے
اگر پاکستانی قوم اسی طرح ہر معصوم اور بےگناہ کا ستھ دے تو ایک دن ایسا آئے گا کہ یہ غنڈے اپنے گھروں سے نکلنا بند کردیں گے ناحق مرنے والے اپنی زندگیاں بچاپائیں گے ہم اپنی اس قوم کے نیک عمل کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک مظلوم یور یتیم بچی کو انصاف دلوانے کے لیئ پاکستان کے کونے کونے سے آواز بلند کی
ہمیں یہاں رکنا نہیں اور آگے بڑھنا ہے ہر معصوم پھول اور کلی کو مسلنے سے بچانا ہے مظلوم کی آواز بننا ہے ظالموں کے آگے ڈھال بننا ہے تاکہ ان مظلوموں کی داد رسی کرکے رب کےحضور بھی سرخ رو ہوں