اسمبلی ختم ہوتے ہی اتحادیوں کی محبت میں شگاف پڑنے لگا -اور اب یہ سب ایک دوسرے کے خلاف کھل کر بات کرنے لگے ہیں -جے یو آئی اور ایم کیو ایم میں قربتین بڑگنی شروع ہوگئی ہین جبکہ یہ دونوں جماعتیں اب پیپلز پارٹی اور نون لیگ سے راہیں جدا کرنے کا سوچ رہے ہیں – جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ بریکنگ نیوز دے رہا ہوں وفاق میں تو کیا سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں آرہی ۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کئی کئی سالوں حکومت میں رہے، انھوں نے کھبی نوجوانوں کو آگے نہیں کیا، یہ حکومتیں توشہ خانہ کے چکر میں لگے رہے، آج بھی سہیون ، جیکب آباد اور اندرون سندھ میں پانی نہیں ، گٹر ابل رہے ہیں۔
اپنی رہائشگاہ پر ایم کیوایم وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راشد سومرو کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بھی بات ہوئی جبکہ جہاں جس کا ووٹ ہوگا باقی جماعتیں اس کو سپورٹ کریں گی اور اس حوالے سے مشاورتی کمیٹی بنائی جائے گی جو یہ سب معاملات دیکھے گی۔ مولانا راشد سومرو نے کہا کہ سندھ میں 15 برس سے عوام مسائل کا شکار ہیں، 15 سال سے مسلط حکمرانوں نے پانی ، آٹا ، گیس سب ناپید ہے، کرپشن عروج پر ہے، 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، اب ان حکمرانوں سے احتساب لینے کا وقت آگیا ہے۔