الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ بلدیاتی انتخاب کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے -حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کے احکامات ماننے سے صاف انکار کیا تو الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو توہین عدالت کی دھمکی دے دی اس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل آرڈر بھی جاری کردیا -الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کی حکومتوں کو کہا کہ نہ وفاق اور نہ ہی صوبائی حکومتیں الیکشن کروانے میں سنجیدہ ہیں -الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کراچی ، حیدر آباد اور دیگر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 15جنوری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر فوج ، رینجرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اس مقصد کے لیے سیکیوریٹی ادروں کو خطوط بھی لکھے جائیں گے ، لیکن بلدیاتی انتخابات میں اب تاخیر نہیں کی جائے گی، سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی کرائے جائیں گے۔