سندھ بار کونسل نے آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جب سے آرمی چیف نے سندھ کے کرپٹ سسٹم پر ہاتھ ڈالنے کی بات کی ہے بہت سے لوگوں کو الیکشن یاد آنے لگے ان ہی میں پیپلز پارٹی اور وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں گزشتہ دور حکومت میں منہ بند رکھنے کے لیے کروڑوں روپے کی گرانٹ دی گئی تھی اب انہیں معلوم ہے کہ اگر پیپلز پارٹی پر ہاتھ پڑا تو ہم بھی نظروں میں آئیں گے ویسے تو فوج کو ہر شخص کے بارے میں علم ہے کہ کون ماضی میں کیا کرتا رہا ہے -اسی لیے وہ وکلاء جو خاموش بیٹھے تھے اب تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے کمر کس رہے ہیں -سندھ بار کونسل نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے سبب یہ بل قانون بن ہی نہیں سکتا اس لیے ا س معاملے پر سندھ بار کونسل نے دونوں قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قوانین پر صدر نے دستخط نہیں کیے لہذا دونوں قوانین غیر آئینی قرار دیے جائیں، درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بلز پر صدر مملکت کے دستخط نہ کرنے کی بنیاد پر کالعدم قرار دیا جائے، نو مئی اور دس مئی کے واقعات روشنی میں گرفتار تمام ملزمان کیخلاف مقدمات عام عدالتوں میں چلائے جائیں۔مگر اب اتنی آسانی سے یہ معاملہ ختم ہونے والا نہیں کیونکہ اب موجودہ چیف جسٹس رخصت ہورہے ہیں اور نئے چیف جسٹس سپریم کورٹ کا چارج سنبھال رہے ہیں

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ