سندھ اور بلوچستان میں بارش ؛ پنجاب میں آلودگی برقرار رہے گی ؛محکمہ موسمیات

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہری جو اس وقت سموگ کی وجہ سے شدید مسائل سے دوچار ہیں ان کے لیے محکمہ موسمیات نے ایک اچھی خبر سنائی ہے -محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت شہروں میں بارش متوقع ہے۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا یہ بادل پنجاب اور کے پی کے تک بھی آئیں گے یا ان کا دورہ صرف سندھ تک محدود رہے گا –

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں ہفتہ اور اتوار کو آندھی اور بارش متوقع ہے۔لیکن اگر یہ بارشیں پنجاب تک نہیں آتیں تو پھر لاہوریوں سمیت پنجابیوں کو مزید کئی ہفتے تک آلودہ ماحول میں ہی سانس لینا اور جینا پڑے گا –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا