سم کارڈ کے اجراء کے لیے نیا بایومیٹرک نظام شروع

ٹیلی کام انڈسٹری نے جعلی سم کارڈز کی فروخت کو ناکام بنانے کے لیے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے، جو بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا ایک بہتر ورژن ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نادرا اور سیلولر موبائل آپریٹرز کے درمیان نئے بائیو میٹرک ویریفیکیشن سسٹم میں آسانی سے منتقلی کے بعد معاہدے پر دستخط کے لیے ایک تقریب منعقد ہوئی۔

ملٹی فنگر بائیو میٹرک تصدیقی نظام کو ٹیلی کام کمپنیاں نئی ​​سم جاری کرنے سے پہلے صارفین کی شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کریں گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، سیل چینلز پر دستیاب بی وی ایس ڈیوائسز کو نادرا اور سی ایم اوز کے ذریعے نئے سسٹم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد