آج لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے حوالے سے اہم سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کردیااور کہا کہ لاہور میں سموگ کی بڑی وجہ پنجاب حکومت کا اہم اقدام نہ اٹھا نا ہے عدالت نے پنجاب بھر کے سکوموں اور بالخصوص لاہور کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو بھی 3 دن بند رکھنے کی تجویز دے دی کیونکہ عدالت نہیںچاہتی کی سموگ بچوں کی صحت اور سلامتی کے لیے خطرہ بنے -اس لیے عدالت نے ہفتے میں 3 روز تمام اسکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد اسموگ کے حوالے سے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے سموگ کا تدارک نہ ہوسکا –
مزید پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://t.co/lizExP7wtM@DCSheikhupura #SkpNews#TeamSkpNews#Pakistan— SkpNews (@skpnewsofficial) December 2, 2022
لاہور میں سموگ، مسلسل خطرناک ترین شہر قرار، عدالت نے نجی و سرکاری اسکولوں میں دو چھٹیوں کی ہدایت کردی https://t.co/AJOfb1JzxU
— M. Jameel Shahzad (@mjshahzad) December 2, 2022
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے پھلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔ عدالت نے آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو گرانے کے لیے قانون سازی کا حکم دیا ہے۔آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے لیے قانون سازی کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ تمام اسکول ہفتے میں 3 روز بند کرنا ہوں گے، اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں۔اس وقت لاہور کا انڈیکس 500 کی خطرناک حد عبور کرچکا ہے اس کے سبب لاہور کے 90 فیصد افراد مختلف اقسام کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں –