سموگ کے سبب لاہور میں ہفتہ تا سوموار تعلیمی ادارے بند رہیں گے

لاہور میں بڑھتی آلودگی کے سبب بچوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے عدالت نے تعلیمی اداروں کو 4 دن کام کرنے اور 3دن سکول بند رکھنے کی ہدایت کردی – سموگ کے باعث تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو سکول بند رہیں گے۔
لاہور میں سموگ نے دفاتر جانے والے افراد کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد گلے اور سانس کی تکلیف کا شکار ہورہی ہے ہسپتال میں مریضوں کا رش بہت بڑھ گیا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب نجی دفاتر کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتاہے –

 

 

سموگ سے بیماریوں کے خطرے کے باعث سکولوں کے بعد لاہور کے نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم اے نے نجی کمپنی دفاتر بند کرنے کا فیصلہ پروینیشن اینڈ ریلیف ایکٹ کے تحت کیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم اے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ریلیف کمشنر پنجاب نے کہاہے کہ نوٹیفکیشن 7 دسمبر تا15 جنوری نافذالعمل رہے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان