سموگ کے دھرنے نے ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کروادیا

سموگ نے لاہورمیں جہاں عام شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے وہیں اب یہ سموگ نون لیگ کے سیاسی راستے میں بھی دھرنا دے کر بیٹھ گئی جس کے بعد نون لیگ کو لاہور میں اپنا پروگرام ملتوی کرنا پڑگیا –
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔مریم اورنگزیب نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر آگاہ کیا ہے کہ سموگ ہیلتھ ایمرجنسی ،اسمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی ضابطوں کی پاسداری کے علاوہ عوام، شرکاء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانے کے لیے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے مرکزی جنرل کونسل کا یہ اجلاس 11 نومبر کو قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا جس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس وقت لاہور میں سموگ کے سبب بچوں اور دیگر افراد کی صحت کو درپیش خطرات کے سبب 4 روز کے لیے کاروبار زندگی کو بھی معطل کیا جارہا ہے اور پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی