لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی -لاہور ہائی کورٹ ایک بار پھر سموگ کے تدارک کے لیے عوام کے ساتھ کھڑی ہوگئی -عدالت کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت کےساتھ کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا اس لیے مارکیٹس اور دکانیں 10 بجے بند کردی جائیں عدالت نے کہا کہ جو سکول جمعے اور ہفتے کو کھلیں انہیں مکمل سیل کردیا جائے -عدالت نے کہاکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹس رات11 بجے بند ہونگے۔جبکہ باقی دنوں میں 10 بجے ہوٹل بھی بند کروائے جائیں –
سموگ کے تدارک کے حوالے سے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ عدالتی حکم پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے ،سموگ کے تدارک سے متعلق کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر دکانوں کو10 بجے بند کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔