سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کے لیے درخواست دائر

لاہور: پنجاب میں لوکل گورنمنٹ (ایل جی) کے انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

Image Source: The News International

بیرون ملک مقیم پاکستانی محمد ندیم یوسف کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور نادرا کو مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کا ملکی معیشت میں بڑا کردار ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کیا گیا تھا۔
تاہم، شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ پی ڈی ایم حکومت نے آتے ہی یہ حق واپس لے لیا اور قومی اسمبلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی منظوری دے دی۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ