امریکہ میں ایک بار پھر سمندری طوفان نے زبردست تباہی مچا دی -اس بار سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 7ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں، سیلابی صورتحال کے خدشہ کی وجہ سے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ٹیکساس: سمندری طوفان ساحل سے ٹکرا گیاhttps://t.co/iERIfjgQLH pic.twitter.com/IQvwj17IWf
— HUM News اردو (@humnews_urdu) August 23, 2023
سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سےٹکرا گیا
مزیدتفصیلات: https://t.co/vJV9M8SmzM pic.twitter.com/RMRjoaETkO— PNN News (@pnnnewspk) August 23, 2023
ٹیکساس : (اپنا ڈیجیٹل) سمندری طوفان ہیرلڈ امریکی ریاست ٹیکساس کے جنوبی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں ساڑھے سات ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں pic.twitter.com/hEK9GOcflK
— Apna Multan Digital (@Apna295498Daily) August 23, 2023
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں 3 سے 5 انچ تک شدید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی علاقوں میں رہنے والے 13 لاکھ افراد کے لیے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی ہے اور شدید بارشوں کے بعد شہریوں کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گاڑیاں پھنس گئیں جس کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکہ کو ہر سال اس قسم کی قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے -اس سے پہلے 2021اور 2022 میں بھی سمندری طوفان آئیڈا اور ایان نے بہت تباہی مچائی تھی اور اس میں 80 سے زائید افراد لقمہ اجل بن گئے تھے -اب یہ طوفان کتنا نقصان کرکے جاتا ہے اس کا اندازہ تو آنے والے دنوں میں ہی ہوپائے گا جب اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی –