سمندری طوفان کتنی تباہی کا باعث بنے گا یہ تو طوفان آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا مگر سمندر کے قریب رہنے والے افراد کی زندگی کو اس نے اپنی آمد سے قبل ہی جہنم بنا دیا ہے لوگ اپنا گھربار اور سامان چھوڑ کر کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں -اب یہ طوفان بجلی اور انٹرنیٹ کی بندش کا سبب بھی بن سکتا ہے – وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ سمندری طوفان سے بجلی ترسیل میں ابھی تک کوئی خلل نہیں آیا البتہ حفاظتی نقطہ نظر سے بھی بجلی بند کرنا پڑ سکتی ہے –
طوفان کے دوران اور بعد میں بجلی کی بحالی میں حیدرآباد HESCO کی مدد کے لیے 5 تقسیم کار کمپنیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے
GEPCO~LESCO~FESCO~MEPCO اور SEPCO
کے 2000 اہلکار سندھ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں
طوفان سے پہلے انشاء اللہ متاثره علاقوں میں موجود ہوں گے
خرم دستگیر خان pic.twitter.com/8VL9FlpSNF— Khurram Abbas Bhatti (@KhurramBhatti01) June 14, 2023
سمندری طوفان بپر جوائے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان کی کراچی آمد pic.twitter.com/6QtLdrzjUW
— Khurram Abbas Bhatti (@KhurramBhatti01) June 14, 2023
ان کا کہنا تھا کہ سندھ کےساحلی علاقوں میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں 2 ہزار اہلکار بھیج رہے ہیں، شام تک میں اور سیکرٹری پاور کراچی پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ، بدین اور سجاول میں ہوائیں تیز ہیں جب کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں خلل کی صورت حال ہو سکتی ہے البتہ معلوم نہیں طوفان کے اثرات کیا ہوں گے، وزیر توانائی نے کہا کراچی میں ایل این جی ٹرمینل متاثر ہیں، پاورپلانٹس کوگیس سپلائی رکی ہے اور ایل این جی درآمد بھی رکی ہے، لوڈشیڈنگ ایک گھنٹہ بڑھے گی، حفاظتی نقطہ نظر سے بھی بجلی بند کرنا پڑ سکتی ہے، 15 سے 18جون تک ایمر جنسی کی صورتحال ہو سکتی ہے ۔