سمندری طوفان کا اثر : ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 284میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا

سمندری طوفان کے اثرات کے باعث طوفانی ہواؤں سے بجلی کے ونڈ پلانٹس سے پیداوار میں کمی ہوئی ہےجس کی وجہ سے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 284میگاواٹ کی سطح پر پہنچ گیا، بجلی کی طلب 26ہزار500 میگاواٹ اور پیداوار 19ہزار252میگاواٹ ہوگئی ۔شارٹ فال بڑھنے کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

 

حکومت کی جانب سے اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ کراچی کی جانب بڑھتے طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے پیداوار میں کمی کردی گئی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ ملک میں آج پن بجلی کی پیداوار 5ہزار 600 میگاواٹ ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 850 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں سے پیداوار 10ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے صرف 100 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،سولر بجلی گھروں سے پیداوار محض 82میگاواٹ ہے، بگاس سے 120 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، نیوکلیئرپاور پلانٹس کی پیداوار 2ہزار میگاواٹ ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد