سمندری طوفان بپر جوائے سے 30 فٹ اونچی سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں،تیز جھکڑ اور منہ زور ہوائیں بھی طوفان کی شدت بڑھا رہی ہیں:شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوائے سے 30 فٹ اونچی سمندری لہریں اٹھ رہی ہیں،تیز جھکڑ اور منہ زور ہوائیں بھی طوفان کی شدت بڑھا رہی ہیں، کراچی سے طوفان کا فاصلہ سمٹ کر اب صرف 230 کلومیٹر رہ گیا ہے ۔

 

 

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کا لینڈ فال رات کے وقت ہو سکتا ہے۔ طوفان کی رفتار میں کمی آئی ہے اور اس کی سمت شمال مشرق کی جانب ہے۔انہوں نے کہا کہ طوفان سے ممکنہ طور پر کیٹی بندر، ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ملیر میں اثرات ظاہر ہوں گے۔

 

 

ہ کیٹی بندر سے اس وقت سمندری طوفان صرف 150 کلومیٹر کی دوری پر رپ گیا ہے یہ طوفان ممکنہ طور پر آج سہ پہر کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، پاک فوج کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو عمل جاری ہے، فوج کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ 97 فیصد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بدین، سجاول اور ٹھٹھہ میں 44 ریلیف کیمپوں میں 76 ہزار 925 افراد کو منتقل کیا گیا۔ کور کمانڈر کراچی نے رینجرز، پاک فوج، بحریہ اور این ڈی ایم اے کو طوفان گزرنے تک الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا