سمجھ نہیں آرہی کہ کھلاڑیوں کے دماغوں میں کیا چل رہا ہے؟ شکیب الحسن پریشان

ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کی کامیابیوں کا سلسل جاری ہے اور آج اس نئی ٹیم نے اپنے تیسرے حریف بنگلہ دیش کو بھی زیر کرلیا اس سے پہلے وہ انگلینڈ اور کو بھی شکست دے کر دنیا کو حیران کرچکا ہے -ورلڈکپ کے 28ویں میچ میں نیدرلینڈز نے بنگلہ دیش کو 87 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں ایک اور اپ سیٹ کردیا۔ نیدرلینڈز کے 230 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 142 رنز پر ہمت ہار گئی -کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد مڈل آرڈر نے بنگلادیشی بولرز کا جم کر مقابلہ کیا، کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے 68 رنز کی کیپٹنز اننگز کھیلی ان کا ساتھ ویسلے بریسی نے دیا انھوں نے 41 اور سیبرینڈ اینگلبریخت 35 رنز بنا ئے ۔ نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 229 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شورف الاسلام، تسکین احمد، مستفیض الرحمان اور مہدی حسن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔

خیال تو یہی تھا کہ بنگلہ دیش یہ رز باآسانی بنالے گا مگر نیدرلینڈ کے باؤلر ز نے ان کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم کو صرف 142 رنز پر آؤٹ کرکے میچ جیت لیا -میچ کے اختتام پر شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر شکوو شبہات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ میں سمجھ رہا تھا کہ ہم نے اچھی باولنگ کی مگر ہم اس ٹورنا منٹ میں بدترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور آج بھی ایسا ہی ہوا ۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ابھی 3 میچز باقی ہیں اور ہمیں اپنے آپ کو اٹھانا ہو گا تاکہ اس ٹورنامنٹ میں اپنا اچھا اختتام کر سکیں ۔ شکیب الحسن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلے ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کھلاڑیوں کے دماغوں میں کیا چل رہا ہے۔لگتا ہے ان کو یہ محسوس ہورہا ہے کہ ان کے بلے باز جان بوجھ کر پرفارم نہیں کررہے اگر ایسا ہوا تو گھر جانے کے بعد ان شکستوں کے پیچھے چھپے رازوں سے پردہ بنگلہ دیشی میڈیا اٹھا ہی دے گا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی