سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی تمنا ہے ؛سارہ خان

�سارہ خان کا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کو پاکستانی ہمیشہ عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں او وہ جو بھی ڈرامہ کرتی ہیں وہ ہٹ ہوجاتا ہے -مگر اب وہ فملوں میں بھی قسمت آزمائی کا چوچنے لگی ہیں مگر ماضی میں جتنی بھی پاکستانی اداکاراؤں نے بھارتی فلموں میں کام کیا انہیں ایسا کردار دیا جاتا ہے جو پوری پاکستانی قوم کے لیے شرم کا سبب بن جاتا ہے -حال ہی میں سارہ خان نے بھارتی خبررساں ادارے “انڈیا ٹوڈے” کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے بھارت میں اپنی مقبولیت اور بالی ووڈ میں کام کرنے کے بارے میں بات کی۔

سارہ خان نے کہا کہ جب میرا ڈرامہ سیریل ‘ثبات’ نشر ہوا تو بھارت میں اُس ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا، مجھے سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی جانب سے جومحبت بھرے پیغامات موصول ہوئے تو مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور بھارتی مداح مجھے انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔
سارہ خان نے پاک بھارت سیاسی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں لوگ پاکستانی فنکاروں کو کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں جو سیاسی کشیدگی ہے اس کی وجہ سے دونوں ممالک میں بہت دوریاں اور فاصلے ہیں- سارہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ پاکستانی اسٹارز ماہرہ خان، عمران عباس اور فواد خان نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے تو اگر آپ کو بالی ووڈ سے آفر آئی تو آپ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہیں گی؟

صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہا کہ میں بالی ووڈ فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں تو اگر مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گی کیونکہ کسی بھی اداکار کے لیے دوسری انڈسٹری میں کام کرنا اچھا موقع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور اگر مجھےبھارتی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی تو صرف سلمان خان کی فلم ہی کام کروں گی -اب دیکھتے ہیں کہ سلمان خان ان کی اس آفر پر سارہ خان کو کیا جواب دیتے ہیں –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ