پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعیدغنی کے بھائی فرحان غنی چنیسرٹاﺅن سے یوسی چیئرمین کی نشست پر الیکشن ہار گئے جبکہ وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہو گئے ۔
یوسی تھری چنیسر سے سعید غنی کے بھی فرحان غنی ہار گئے
بول نیوز سے براہ راست:https://t.co/qSRl8dvOR9#BOLNews #LocalBodyElections #BreakingNews #karachiLocalBodyElections pic.twitter.com/acbTBYIMTp— BOL Network (@BOLNETWORK) January 16, 2023
نجی ٹی وی چینل” ایکسپریس نیوز” کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کی 106 یونین کمیٹیوں کے مصدقہ نتائج موصول ہو گئے ہیں، جس کے مطابق پیپلزپارٹی نے 53 چیئرمین، وائس چیئرمین کی نشستیں حاصل کرلیں ،جماعت اسلامی 25 ، پی ٹی آئی 23 یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین پر کامیاب ہوئی، (ن) لیگ2 ، جے یو آئی، ٹی ایل پی، آزادامیدوار نے یوسی چیئرمین کی 1 ، 1 نشست حاصل کی۔جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے 100 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کردیا -انتخابات کے رزلٹ دیر سے جاری کرنے پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے تٍحفظات کا اظہار کردیا –