سعود شکیل کی 32 گیندوں پر ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی

نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے نوجوان ابھرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے دوسری تیز ترین ففٹی جڑدی۔انھوں نے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مشکلات سے نکال کر ثابت کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہوں گے –

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مڈل آرڈر بیٹر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈکپ کی دوسری تیز ترین ففٹی بنائی، انہوں نے یہ کارنامہ 32 گیندوں پر سرانجام دیا۔ سعود شکیل 52 گیندوں پر 68 رنز بناکر آرین دت کا شکار بنے، انکی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سعود شکیل نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا حصہ انضمام الحق نے یہ اعزاز 30 گیندوں پر 1992 میں سرانجام دیا تھا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی