گال ٹیسٹ میں کھیل کے تیسرے روز پاکستانیوں کی شاندار بیٹنگ -100 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد 461 رنز بناڈالے -سعود شکیل سری لنکا کے گراؤنڈ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے – ان کا بھرپور ساتھ آغا سلمان نے دیا -دونوں کے درمیان 218 گیندوں پر 177 رنز کی زبردست شراکت قائم ہوئی جس نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔ سعود شکیل نے کھانے
کے وقفے سے قبل اپنی سنچری مکمل کی، تاہم اس موقع پر آغا سلمان بدقسمت رہے اور 83 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔ آغا سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے 25، شاہین آفریدی نے 9، نسیم شاہ نے 6 اور ابرار احمد نے 10 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 461 کردیا تاہم سری لنکن کھلاڑی سعود شکیل کی وکٹ لینے میں ناکام رہے -۔
گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 14 رنز بنالیے، پاکستان کی برتری ختم کرنے میں اسے مزید 135 رنز درکار ہیں۔ سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے 6 اور نشان مدوشکا 8 رنز کے ساتھ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی ۔ جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو سری لنکا پر پر 149 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ۔