سعود شکیل آنے والے دنوں میں سپر سٹار ہوگا ؛محمد رضوان کی پیشن گوئی

پاکستان کے سٹار بیٹسمین رضوان نئے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی ہالینڈ کے خلاف بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعود شکیل ایک دن دنیا میں نام بنائے گا ،سعود شکیل آنے والے دنوں کا سٹار ہوگا۔ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے اس میچ کے 2ٹاپ اسکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔ویڈیو میں محمد رضوان نے کہا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ جیت ہمارے لیے بڑی ضروری تھی، یہ کانفیڈنس ہمیں آگے آنے والے میچز میں کافی کام آئے گا، اپنے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے جہاں رنز بنانے کا موقع ملتا ہے وہاں رنز بنانے کی کوشش کرتا ہوں، ۔سب کے ذہن میں یہ بات تھی کہ ابھی ہمارا ٹاپ آرڈر پرفارم نہیں کر رہا، پچھلے ایک دو سالوں سے ٹاپ آرڈر کی پرفارمنس کی وجہ سے نمبر ون بنے تھے، جو لوگ کہتے تھے کہ ہمارا مڈل آرڈر پرفارم نہیں کر رہا تو شاید اللہ تعالی نے یہ ٹیسٹ کرنا تھا مڈل آرڈر کو۔
سعود شکیل سے متعلق رضوان ے مستقبل کے بارے میں کہا کہ اگر وہ اپنی محنت اور فٹنس کو برقرار رکھے گا تو آنے والے دنوں میں پاکستان کا اسٹار ہوگا، جیسے سعود نے آف اسپنر کو نکل کر جو باؤنڈری لگائی توا س کو دیکھ کر لگا کہ سعود کی گیم اویئرنس بھی اچھی ہے وہ گیند کو میرٹ پر کھیلتا ہے ۔
مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ میچ کی ابتدا میں تھوڑا نروس تھا، جب میچ شروع ہوجاتا ہے اور آپ میدان میں جاتے ہیں تو پھر سب چیزیں بھول جاتے ہیں، جب آپ کے اوپر جلدی وکٹ گر جاتی ہیں تو پریشر تو ہوتا ہے، میری کوشش تھی کہ پازیٹو کرکٹ کھیلوں۔یاد رہے کہ محمد رضوان اور سعود شکیل نے پاکستان کی کل کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا تھا اور سعود شکیل کو مین آف دی میچ ایوارڈ بھی ملا تھا -کسی بالکل نئے کھلاڑی کا ورلڈ کپ میچز میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دنیا کے لیے سرپرائز ہوتا ہے جس سے اسے دنیا میں پہچان ملتی ہے –

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے